Faraz Faizi

Add To collaction

میں نے اقرار کیا

ایک نظر پیار سے ائے جان تمنا دیکھو

چھوڑو بھی غصہ یوں غصے سے ہمیں نا دیکھو


تم جو ہر بات پہ یوں مجھ سے خفا ہوتی ہو

کس قدر ہوتا ہے نقصان ہمارا دیکھو


بھیڑئیے بھوکے سرے عام نظر آنے لگے

دیکھو سر سے نہ سرک جائے دوپٹہ دیکھو


جیسے قُمری کوئی باغیچے میں نغمہ گائے

ایسا شیریں ہے مری جان کا لہجہ دیکھو


میں نے اقرار کیا تم ہو محبت میری

تم بھی اقرار کرو جان تمنا دیکھو


سنتھ کے بھیس میں راون ہی ملا کرتے ہیں

پار کر دینا نہ لچھمن کی یہ ریکھا دیکھو


ہر کسی کیلئے لب پر نہ تبسم لاؤ

ورنہ یہ بھول بھی پڑ سکتا ہے مہنگا دیکھو


مدعی تو ہیں سبھی لوگ یہاں پر لیکن

کس کے سر جاتا ہے اب جیت کا سہرا دیکھو


رہ گیا فیضی بہت کچھ ابھی لکھنا باقی

ہائے افسوس ادھوری مِری رچنا دیکھو


آپ کا: فرازفیضی...9326187516

   11
6 Comments

Anjana

12-Jan-2022 03:01 PM

Good

Reply

Angela

09-Oct-2021 09:51 AM

👌

Reply

prashant pandey

12-Sep-2021 01:51 AM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

Reply